• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

کرشمہ کپور نے سابق شوہر کی دولت سے حصہ مانگ لیا، بھارتی میڈیا

شائع July 29, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور نے سابق شوہر کے انتقال کے بعد ان کی 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سے اپنا حصہ مانگ لیا۔

کرشمہ کپور نے2003 میں کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی تنازعات شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، اور اگلے سال یعنی 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

کرشمہ کپور کو 2005 میں بیٹی ’سمرن‘ پیدا ہوئیں، جب کہ 2010 میں ان کے ہاں بیٹا ’کیان‘ ہوا۔

طلاق کے بعد 2016 می کرشمہ کپور نے سابق شوہر پر گھریلو تشدد سمیت جنسی غلامی کے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

اداکارہ نے مختلف انٹرویوز میں بتایا تھا کہ سنجے کپور نے ان سے ان کی شہرت اور دولت کی وجہ سے شادی کی تھی اور یہ کہ ان کے شوہر نے پیسوں کے عوض انہیں فروخت بھی کیا تھا۔

کرشمہ کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ ہنی مون پر ہی ان کے شوہر نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شوہر کے مرد دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کریں۔

اداکارہ کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں رواں برس جون میں ہارٹ اٹیک کے بعد انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد اب خبریں آ رہی ہیں کہ اداکارہ نے سابق شوہر کی دولت سے حصہ مانگ لیا۔

’فری پریس جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق سنجے کپور کے انتقال کے بعد ان کی ملکیت پر تنازع شروع ہوگیا، آنجھانی کاروباری شخص کی والدہ نے بھی ملکیت کے حوالے سے بھی بیان دیا کہ وہ ہی بیٹے کی کمپنی کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہیں۔

سنجے کپور کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے کی موت کے چند دن بعد ہی ان پر ملکیت، دولت اور کمپنی کے کاغذات پر دستخط کرنے کا دباؤ ڈالا گیا۔

والدہ سنجے کپور کے مطابق انہیں بیٹے کی موت کا دکھ بھی کرنے نہیں دیا گیا، جھوٹے شیئر ہولڈرز نے دباؤ ڈال کر ان سے دستخط کروائے۔

فری پریس جرنل کے مطابق اگرچہ سنجے کپور کی والدہ نے سابقہ بہو کرشمہ کپور کا ذکر نہیں کیا، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنا حصہ مانگا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے سابق شوہر اور اپنے بچوں کے والد کی 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سےبچوں کے حصے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے میڈیا میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025