وزیر اعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

شائع July 29, 2025
— فائل فوٹو: وزیراعظم آفس
— فائل فوٹو: وزیراعظم آفس

وزیر اعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کل چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہو گا، وزیر اعظم چینی قیادت سے بھی ملاقات کریں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025