• KHI: Partly Cloudy 18.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Clear 8.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Clear 8.7°C

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی نیٹ ورک پکڑا گیا

شائع July 30, 2025
آن لائن ٹیکسی ایپ پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان کوریئر کی گئی اشیا چوری کرتے تھے
— فائل فوٹو: اے ایف پی
آن لائن ٹیکسی ایپ پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان کوریئر کی گئی اشیا چوری کرتے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی ایپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ٹیکسی سروس کا سافٹ ویئر آپریٹر ہی نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ نکلا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان آفس میں سافٹ ویئر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا، ملزم فرحان اپنے دیگر 3 ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنا کر دیتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیا چوری کرکے کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اشیا ایپ پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوٹ چکے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ الیکٹرانکس اشیا، کپڑے، دیگر چیزیں اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اخلاق اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے مل کر نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، شہریوں کے مفادات کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026