• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

اسرائیل کی غزہ میں امدادی مراکز پر درندگی جاری، مزید 57 فلسطینی شہید

شائع August 2, 2025
— فوٹو: الجزیرہ
— فوٹو: الجزیرہ

اسرائیل کی غزہ میں درندگی جاری ہے، صہیونی فوج کے حملوں میں کم از کم 57 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں امدادی مراکز پر خوراک کے متلاشی 35 افراد بھی شامل ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی۔

ادھر، جرمنی نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں کچھ بہتری آئی ہے، تاہم یہ’ناکافی’ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان سٹفن کورنیلیس نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی میں محدود پیمانے پر ابتدائی پیش رفت ہوئی ہے، تاہم یہ اب بھی ہنگامی حالات کم کرنے کے لیے بہت ناکافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

سابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے فضا کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کو ’آخری آپشن‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فضائی امداد میں بہت زیادہ خطرات ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے رواں ہفتے غزہ میں فضائی امداد کا مشاہدہ کیا کہ زمین پر لوگ زخمی ہوئے، مارے گئے، ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا کہ ’زمین پر کوئی ایسا نظام نہیں ہے جو لوٹ مار کو روک سکے اور صحیح لوگوں تک امداد پہنچا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ ایک طیارہ صرف 40 ٹن کے اوسط ٹرک کی گنجائش کا ایک چوتھائی امدادی سامان ہی لے جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ میں اب تک کم از کم 60 ہزار 332 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 47 ہزار 643 زخمی ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025