جھنگ: فرسٹ ایئر کی طالبہ پر 2 ملزمان نے تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ پر 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا ہے، جس سے اس کا چہرہ بُری طرح جھلس گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جھنگ کے تھانہ مسن کی حدود میں 17 سالہ طالبہ بشریٰ کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا، مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو تشویشناک حالات میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعےکے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے ہیں، طالبہ پر حملہ ذاتی دشمنی ہے یا ہراسانی کا معاملہ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
قبل ازیں، جھنگ میں ہی کرغزستان سے لوٹنے والی خاتون ڈاکٹر کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کر دیا گیا ہے۔
جھنگ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عائشہ چند روز قبل کرغزستان سے واپس آئی تھیں، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر حسنین سے نکاح کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نکاح سے خوش نہیں تھے، ڈاکٹر عائشہ کو ان کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرارہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔












لائیو ٹی وی