• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Clear 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Clear 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

اسٹاک مارکیٹ: کے ایس ای 100 انڈیکس کا ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کا نیا ریکارڈ قائم

شائع August 4, 2025
ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کا ریکارڈ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد بنا — فائل فوٹو: اے ایف پی
ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کا ریکارڈ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد بنا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نے بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کے ایس ایس 100 انڈیکس پہلی بار ریکارڈ ایک لاکھ 42 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران صبح 10 بج کر 10 منٹک تک 406 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سرمایہ کاروں نے آٹوموبائل اسمبلر، آٹوموبائل پارٹس اینڈ ایسیسریز، کیبل اینڈ الیکٹرک گڈز، سیمنٹ، کیمیکل، کلوز اینڈ میچل فنڈز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پاک امریکا تجارتی معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 41 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی تھی۔

ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بننے کی پیشرفت ایران کے صدر اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025