• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

کراچی: لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بغیر سرجری کیے خاتون کے پیٹ سے تالا نکال لیا

شائع August 4, 2025
تمام شعبوں اور پیشوں کو دستاویزی شکل دینے کے سلسلے میں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
تمام شعبوں اور پیشوں کو دستاویزی شکل دینے کے سلسلے میں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے لیاری جنرل ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سرجری کیے بغیر خاتون کے پیٹ سے تالا نکال لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد میں لیاری جنرل ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ملیر کھوکھراپار کی رہائشی 23 سالہ خاتون کے پیٹ سے آپریشن کیے بغیر ہی تالا نکال لیا، متاثرہ خاتون کو صبح کے وقت تشویشناک حالت میں لیاری جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔

ڈاکٹر انجم رحمٰن کے مطابق ذہنی طور پر مفلوج خاتون نے لوہے کا تالا نگل لیا تھا، جس کے بعد خاتون کے ابتدائی طبی ٹیسٹ میں ان کے پیٹ میں تالہ واضح طور پر ظاہر ہو رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کیس کچھ پیچیدہ تھا، تاہم ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے لیپرو اسکوپی کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے آپریشن کیے بغیر تالا نکال لیا۔ مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو کراچی میں لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے 40 سالہ خاتون کے پیٹ سے 10 کلو وزنی رسولی نکال لی تھی۔

لیاری کی رہائشی خاتون کو 6 سال سے پیٹ میں تکلیف تھی، متعدد ہسپتالوں نے سرجری سے منع کردیا تھا۔

شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی پرنسپل ڈاکٹر انجم رحمٰن نے بتایا تھا کہ پیچیدہ نوعیت کی سرجری میں ماہرین کی 3 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025