یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، خورشید شاہ

شائع August 5, 2025
— فائل/فوٹو: ڈان نیوز
— فائل/فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ پارلیمانی وعدہ خلافی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان ورکرز الائنس کے سیکریٹری جنرل سید عارف حسین شاہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

سید عارف شاہ نے سید خورشید شاہ کو یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ایک بیان میں کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش غریب عوام سے زیادتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، وزیر خزانہ کی وطن واپسی پر یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے سے حکومتی کمیٹی سے بات ہوگی۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025