آئمہ بیگ نے کینیڈا میں نکاح کرلیا، ویب سائٹ کا دعویٰ
شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں آئمہ بیگ دلہن کے لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’دیوا میگزین پاکستان‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور پاکستانی برانڈ راستہ کے کریٹو ڈائریکٹر زین احمد نے کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔
تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، وہیں کئی صارفین اس بات پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ ممکن ہے؟ تاہم، اب تک اس بات کی دونوں میں سے کسی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
قبل ازیں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، دونوں کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور کچھ عرصے تعلق میں رہنے کے بعد انہوں نے منگنی کی، تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔











لائیو ٹی وی