گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کردی

شائع August 6, 2025
—انسٹاگرام
—انسٹاگرام

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی تھی، جس میں آئمہ بیگ دلہن کے لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں اور قیاس کیا جا رہا تھا کہ دونوں کا نکاح ہو چکا ہے، جس کی اب گلوکارہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر زین احمد کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی اور مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

گلوکارہ نے لکھا کہ کل رات انہوں نے اپنے بہترین دوست سے نکاح کر لیا اور بہت جلد وہ سوشل میڈیا پر اپنی اکیلی تصویریں بھی شیئر کریں گی۔

آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کریٹو ڈائریکٹر ہیں، دونوں کا نکاح کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں ہوا۔

اس سے قبل آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، دونوں کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور کچھ عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد انہوں نے منگنی کی، تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025