عطااللہ تارڑ نے وزیر دفاع کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

شائع August 6, 2025 اپ ڈیٹ August 7, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر زیرگردش وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر دفاع کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آج ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025