• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

اسلام آباد: ڈیجیٹل نیشن سمٹ میں شزہ فاطمہ کی عدم شرکت پر ٹیلی کام انڈسٹری کا تحفظات کا اظہار

شائع August 7, 2025
— فوٹو: عمید
— فوٹو: عمید

اسلام آباد میں جی ایس ایم اے کے زیر اہتمام ڈیجیٹل نیشن سمٹ میں وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کی عدم شرکت پر ٹیلی کام انڈسٹری نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

سمٹ میں جولین گورمین ہیڈ آف ایشیا پیسفک جی ایس ایم اے نے کہا کہ پاکستان خطے میں آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کی سب سے کم الاٹمنٹ رکھنے والا ملک ہے، مگر ابھی تک فائیو جی ملٹی بینڈ نیلامی تاخیر کا شکار ہے۔

آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ آج اس اہم ایونٹ میں وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کی شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے، سمٹ میں غیر ملکی آئی ٹی ماہرین، چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سمٹ سے چیئرمین پی ٹی اے جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی دینی چاہیے، ٹیلی کام سیکٹر اور صارفین ہمارے لیے بہت اہم ہیں، ہر سال پاکستان میں 1200 نئے موبائل ٹاورز لگ رہے ہیں، فائبر کنیکٹوٹی، رائیٹ آف وے کے حوالے سے کام جاری ہے، براڈ بینڈ کنیکٹوٹی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سات عالمی سب میرین کیبلز کے ساتھ جوڑا گیا ہے، پاکستان کو کچھ مزید نئی سب میرین کیبلز کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کو ٹیلی کام سرٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

سمٹ کے دوران جی ایس ایم اے نے ایک نئی رپورٹ شائع کی جس کا عنوان پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت کا ادراک اصلاحات، اعتماد اور مواقع تھا، اس رپورٹ میں ان پالیسی مواقع کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی مدد سے پاکستان ایشیا پیسیفک کے سب سے بڑے موبائل انٹرنیٹ استعمال کے فرق کو کم کر سکتا ہے اور خود کو ایک علاقائی ڈیجیٹل رہنما کے طور پر منوا سکتا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو مزید تیز کرنے میں مدد کے لیے جی ایس ایم اے کی رپورٹ میں ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے پالیسی کے مواقع بیان کیے گئے ہیں، رپورٹ پہلے رپورٹ جامع اسپیکٹرم اصلاحات کا مطالبہ کرتی ہے۔

مزید برآں، جولین گورمین ہیڈ آف ایشیا پیسفک جی ایس ایم اے نے کہا کہ پاکستان کے پاس ڈیجیٹل طاقت بننے کی صلاحیت، جذبہ اور وژن موجود ہے مگر پالیسی رکاوٹیں اس کی راہ میں حائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ اسپیکٹرم قیمتیں، شعبہ جاتی بھاری ٹیکسز اور ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاری کو محدود کر رہی ہیں جبکہ پاکستان کو اس وقت سستی اور معیاری کنیکٹیویٹی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں آئی ایم ٹی سپیکٹرم کی سب سے کم الاٹمنٹ رکھنے والا ملک ہے اور اس کا منصوبہ فائیو جی ملٹی بینڈ نیلامی تاخیر کا شکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025