• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت، سوشل میڈیا پر تعلقات کی افواہیں

شائع August 8, 2025
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات سے متعلق افواہوں کو زور دے دیا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دوستوں کے ہمراہ خوشی سے جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں عاصم اظہر کا کنسرٹ ہوا، جس میں ہانیہ عامر کی موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں اداکارہ یشما گل اور کومل میر کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز بھی ہو رہی ہیں۔

کنسرٹ میں ہانیہ عامر سفید لباس اور چشمہ پہنے ہوئے نظر آئیں اور عاصم اظہر کے گانوں پر ان کے جھومنے کی ویڈیوز بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

چونکہ عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی ختم ہو گئی ہے، اس لیے صارفین کی جانب سے ان کے ہانیہ عامر کے پیچ اپ سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو کبھی پاکستان کی سب سے مقبول جوڑی سمجھا جاتا تھا، ان کے تعلقات کو 2018 سے 2019 تک بے حد توجہ ملی، لیکن 2020 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں اور ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ وہ صرف دوست ہیں۔

بعد ازاں عاصم کی میرب علی سے منگنی اور پھر علیحدگی بھی ہوگئی۔

واضح رہے کہ جب سے عاصم اظہر کی منگنی ختم ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، تب سے سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کی جانب سے ان کے تعلقات کے حوالے سے دوبارہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025