قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار، عمر ایوب سے چیمبر بھی واپس لے لیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عمر ایوب سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا۔
منتخب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے، پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈراور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے دوبارہ نام دینا ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا تھا۔












لائیو ٹی وی