• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 20.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 20.7°C

’اسلام آباد ایئرپورٹ پر 6 سے 9 اور 11 سے 14 اگست تک پروازیں 2 گھنٹے معطل رہیں گی‘

شائع August 9, 2025
11 تا 13 اگست پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے 10 بجے تک بھی پروازیں معطل رہیں گی — فائل فوٹو: اے ایف پی
11 تا 13 اگست پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے 10 بجے تک بھی پروازیں معطل رہیں گی — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست تک 2 گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے) نے یوم آزادی کی ریہرسل کے لیے نوٹم جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر ایک بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ فضائی آپریشن معطل رہے گا۔

یوم آزادی ریہرسل پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کو معطل کیا گیا ہے، پی اے اے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 6 تا 9 اگست اور 11 سے 14 اگست تک اسلام آباد ایئرپورٹ 2 گھنٹے کے لیے بند رہے گا۔

ایئر لائنز کو اس وقت میں پروازیں شیڈول نہ کرنے ہدایت کی گئی ہے، 11 تا 13 اگست پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 سے 10 بجے تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025