• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

عامر خان نے ’پاگل‘ قرار دے کر گھر میں قید کردیا تھا، بھائی فیصل خان

شائع August 9, 2025
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے اداکار عامر خان کے چھوٹے بھائی فیصل خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دماغی بیماری کا مریض قرار دے کر بھائی نے ایک سال تک گھر میں قید تنہائی میں رکھا تھا۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ شادیز‘ کے مطابق فیصل خان نے ہندی رش کو دیے گئے انٹرویو میں الزام لگایا کہ عامر نے انہیں شیزوفرینیا کا مریض قرار دے کر ایک سال تک گھر میں بند کردیا تھا۔

انہوں نے پنے فلمی کیریئر کو بحال کرنے کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوبارہ اداکاری شروع کرنے کے لیے کچھ فلمی شخصیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے ییش راج فلمز کے آدیتیہ چوپڑا سے بھی ملنے کی کوشش کی لیکن ان کی ملاقات کسی سے نہیں کروائی گئی۔

فیصل خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بھی رابطہ کیا، ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، وہ ان سے ملنے ان کے گھر تک گئے لیکن انہیں شاہ رخ سے ملاقات کی اجازت نہہ دی گئی۔

انہوں نے یہ تاثر مسترد کیا کہ انہیں کوئی بیماری تھی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ کبھی کسی نے ان کے سامنے انہیں ’پاگل‘ نہیں کہا لیکن شاید پیٹھ پیچھے انہیں پاگل کہا جاتا ہو۔

عامر خان نے بھائی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے سلمان خان سے ملاقات کے لیے ارباز خان سے رابطہ کیا تاکہ فلم میں کسی کردار کے لیے بات کی جا سکے۔

ان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ ان کا پیغام سلمان خان تک پہنچا یا نہیں لیکن انہوں نے ان سے ملنے اور ان تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔

فیصل خان کے مطابق ارباز خان نے بڑے بھائی مصروف شیڈول کا حوالہ دیا اور ان سے براہ راست ملاقات نہیں کرنے دی۔

فیصل خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کو ایک پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے سیکرٹری نے کبھی انہیں جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر خان نے انہیں ’شیزوفرینیا‘ کا مریض قرار دے کر گھر قید تنہائی میں رکھا، ان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی گارڈز تعینات تھے جو انہیں ادویات بھی فراہم کرتے تھے۔

فیصل خان کے مطابق ان سے ان کا فون بھی چھین لیا گیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں زبردستی ادویات دی جاتی تھیں، انہیں ان کے خاندان نے شیزوفرینیا کا مریض قرار دیا۔

فیصل خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں بتایا کہ انہیں شیزوفرینیا ہے اور وہ پاگل ہیں، وہ معاشرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیںم، جس وجہ سے انہیں ایک سال تک گھر میں بند کردیا گیا۔

خیال رہے کہ فیصل خان نے عامر خان کے ساتھ 2000 کی مقبول فلم ’میلا‘ میں کام بھی کیا تھا، وہ مذکورہ فلم کے علاوہ بھی دو درجن کے قریب فلموں میں کام کر چکے ہیں، وہ عامر خان سے عمر میں چھوٹے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026