• KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

لاہور: 13 سالہ بچی کا اغوا کے بعد گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

شائع August 10, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے دوران 13 سالہ بچی کا گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان ہلاک ہو گئے ۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان نے 2 روز قبل مانگامنڈی سے لیڈی ڈاکٹر کی 13 سالہ بیٹی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

سی سی ڈی جب ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ دنوں میں خواتین اور بچیوں سے ریپ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات میں ملوث ملزمان کی پولیس مقابلوں میں ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد، ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، بعدازاں چاروں ملزمان 3 الگ الگ مبینہ مقابلوں میں مارے گئے تھے۔

اس سے قبل جون میں حافظ آباد میں شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کرنے والے 3 ملزمان بھی علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

علاوہ رواں سال اپریل میں بہاولپور میں 11 سالہ بچی کو اجتماعی ریپ کے بعد قتل کرنے والے اس کے 4 قریبی رشتے دار بھی پولیس کی کارروائی کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ 30 جولائی کو ملتان میں گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو پولیس کی کارروائی کے دوران اپنی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

قبل ازیں 28 جولائی کو قصور میں ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جو اپنی ہی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025