• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی 24 گھنٹے بند رہے گی

شائع August 11, 2025
فائل فوٹو: شٹراسٹاک
فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام صادق میں گیس سپلائی لائن کے کام کو انجام دینے کے لیے 10 اگست بروز اتوار کو رات 10 بجے سے 11 اگست بروز پیر کی رات 10 بجے تک یعنی 24 گھنٹے گیس کی مکمل بندش رہے گی۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس دوران مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس کی بندش معطل رہے گی۔

  • ڈی ایچ اے فیز ون
  • ڈیفنس ویو
  • اختر کالونی
  • اعظم بستی
  • قیوم آباد
  • کلفٹن - بلاک 3،5،6

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026