• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

چہلم امام حسینؓ، خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 9 سے 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ

شائع August 11, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 9 سے 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلعی انتظامہ نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور تقریر پر پابندی ہو گی۔

جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ان میں پشاور،کوہاٹ، بنوں، ہنگو، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد، نوشہرہ و دیگر شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026