• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

قومی اسمبلی اجلاس: اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

شائع August 11, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

قومی اسمبلی اجلاس میں اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جس میں اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد رکن اسمبلی نوید عامر جیوہ نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر کو پاکستان کے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

قرار داد کے مطابق قائد اعظم نے تمام اقلیتوں کو عبادات اور مذہب کی آزادی دی، قائد اعظم کے خطاب کے مطابق مذہب ہر شخص کا انفرادی معاملہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026