’سنو چندا اور ہیر مان جا‘ کے چائلڈ آرٹسٹ کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران
سال 2018 کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ’سنو چندا‘ سمیت دیگر ڈراموں اور ’ہیر مان جا‘ سمیت دیگر فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والے اداکار سمیع خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
سمیع خان نے 2016 میں مختلف اشتہارات میں کام سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر شروع کیا تھا، جس کے بعد وہ جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آنے لگے۔
اگرچہ سمیع خان نے 2016 کے اختتام تک ڈراموں میں بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنا شروع کردیا تھا، تاہم انہیں مقبولیت 2018 کے ڈرامے ’سنو چندا‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ’ڈی جے‘ نامی بچے کا کردار ادا کیا تھا۔
سمیع خان کو ’سنو چندا‘ میں اچھی اداکاری کرنے پر بہترین چائلڈ آرٹسٹ کے ہم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، بعد ازاں وہ مزید مختلف ڈراموں اور فلموں میں بھی دکھائی دینے لگے۔
سمیع خان 2019 کی فلم ’ہیر مان جا‘ میں بھی نظر آئے تھے، جب کہ انہوں نے ویب سیریز اور ٹیلی فلموں میں بھی کام کیا۔
ان کے دیگر ڈراموں میں ’ڈولی ڈارلنگ، تم کون پیا، محبت داغ کی صورت، دکھاوا اور مشق‘ سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
سمیع خان کو حال ہی میں آںے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کی تشہیری تقریب میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اداکار عادی خان اور اداکارہ زارا حیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔
سمیع خان کے بڑے بھائی اور عادی خان اور زارا حیات کی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ جلد ہی ریلیز کی جائے گی، ممکنہ طور پر اس میں بھی سمیع خان دکھائی دیں گے۔
سمیع خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے اور انہوں نے ان کے جلد بڑے ہونے پر اظہار حیرانگی کرنے سمیت خوشی کا اظہار بھی کیا کہ وہ انڈسٹری کو ایک نئے اسٹار مل گئے۔












لائیو ٹی وی