• KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Cloudy 18°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Cloudy 18°C

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

شائع August 12, 2025
کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے — فائل فوٹو: ڈان
کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے — فائل فوٹو: ڈان

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کرلی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی ہیں، تاکہ توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جاسکے۔

کابینہ ڈویژن موصول ہونے والی بولیاں ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست کو ہی کھولے گا، توشہ خانہ میں مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

بولیوں کی منظوری کے بعد توشہ خانہ میں بطور تحائف موصول ہونے والے زیورات، گھڑیوں، قالینوں سمیت دیگر اشیا کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا۔

کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026