• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

ملی بھگت سے آٹا مہنگا کرنے پر فلور ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ برقرار

شائع August 12, 2025
چیئرمین سی سی پی نے کہا کہ تجارتی انجمنوں کا قیمتوں کو فکس کرنے کیلئے استعمال غیر قانونی ہے۔
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین سی سی پی نے کہا کہ تجارتی انجمنوں کا قیمتوں کو فکس کرنے کیلئے استعمال غیر قانونی ہے۔ — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی) نے آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھنے اور رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن کی جانب سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانے کیخلاف اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے پر جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، اور کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ بزنس ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارمز کا قیمتوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال غیر قانونی ہے، بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025