• KHI: Sunny 19.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.9°C
  • KHI: Sunny 19.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.9°C

گلوکار عاطف اسلم کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

شائع August 12, 2025
—فیس بک
—فیس بک

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے بیمار تھے اور آج (12 اگست 2025) شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات اور دعائیں جاری ہیں، جہاں مداح ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ملک بھر میں عاطف اسلم کے مداحوں کے دلوں کو غمگین کر گیا ہے اور ان کے والد کی وفات پر ہر طرف دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025