روسی سفارتخانے کی 79ویں یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد
پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی پاکستانیوں کو 79ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے آزادی کے 78 سالوں میں نمایاں ترقی کی ہے، پاکستان نے عالمی برادری میں اپنی پوزیشن مضبوط کی اور خلائی تحقیق میں اپنا حصہ ڈالا۔
بیان میں مزید کہا گیا ملکِ پاکستان چیلنجزکے باوجود علامہ اقبال اور قائداعظم کے اصولوں کے ساتھ وفادار رہا۔
واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہوتا ہے، صوبائی دارالحکومتوں سمیت وفاقی دارالحکومت میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تحریک آزادی کے دوران بانیان پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔












لائیو ٹی وی