پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید، 8 زخمی

شائع August 14, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور کےنواحی علاقے متنی میں ناصر باغ پولیس چوکی اور حسن خیل تھانے پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا، جبکہ تھانہ حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق لوئر دیر میں دہشت گردوں کی جانب میدان میں پولیس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں لاجبوک اور شداس پر حملہ کیا گیا، حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

دیربالا میں دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس (کیو ار ایف) کی موبائل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا، تھانہ حسن خیل حملہ میں شہید پولیس اہلکار جہانگیر خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزازکی ساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان، پولیس افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025