• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئےٹینڈر جاری کردیا

شائع August 14, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا، 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی گئیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی 25 ہزار ٹن سےکم کی بولی منظورنہیں کی جائے گی۔

قبل ازیں ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11اگست کو کھولا تھا، جس کے لیے ٹی سی پی کو کل 5 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ایک بولی دہندہ نے معذرت کرلی تھی۔

ٹی سی پی کو ٹینڈر میں539 سے 586 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نےگذشتہ مہینے میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد کو تمام ٹیکسوں سے استثنیٰ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025