پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کررہا، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کررہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کے لیے ہے، مودی اپنے بیانات سے گھر میں اٹھا طوفان روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان کا بھارت کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاک فوج نظر آتی ہیں، بھارت میں مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، مودی پر کانگریس، چھوٹی ریاستوں کے عوام بھی تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ اس پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت دفاع کے لیے ہے، مودی اپنے بیانات سے گھر میں اٹھا طوفان روکنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں جبکہ نریندر مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھو چکا ہے۔













لائیو ٹی وی