• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

شائع August 16, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

کینز آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیولڈ بریوس 53 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے، دیگر کھلاڑیوں میں راسی وین ڈار ڈاسن 38، ٹرسٹن اسٹبس 25، لوان ڈرے پریٹوریئس 24 اور ریان ریکلٹن 13 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

جواب میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ میں کامیابی سمیٹی۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 36 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کپتان مچل مارش 54، ٹرویس ہیڈ 19 اور ٹم ڈیوڈ 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ٹم ڈیوڈ کو مجموعی طور پر تینوں میچز میں 150 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025