• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

حسن رحیم نے شادی کی تصاویر شیئر کرکے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کردی

شائع August 18, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار حسن رحیم نے کئی دن تک اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کردی۔

حسن رحیم کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 اگست کو اسلام آباد میں ہوا تھا، ان کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں رقص کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

زیادہ تر ویڈیوز میں صرف حسین رحیم کو اپنی شادی پر رقص کرتے دیکھا گیا، جس وجہ سے ابتدائی طور پر سول میڈیا صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر گلوکار شادی کے نام پر ایک بار پھر مذاق کر رہے ہیں۔

ماضی میں گلوکار نے اپنے گانے کی ایک ویڈیو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی شادی کی تصویر قرار دیا تھا اور میڈیا سے اپیل کی تھی کہ اسے شیئر نہ کیا جائے، تاہم بعد میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی حقیقی شادی نہیں تھی بلکہ گانے کے لیے کی گئی شادی کی تصویر تھی۔

ماضی میں حسن رحیم کی جانب سے مذاق کیے جانے کی وجہ سے اب بھی سوشل میڈیا صارفین نے شک کیا کہ شاید وہ مذاق کر رہے ہوں لیکن گزشتہ ہفتے ان کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں معروف شخصیات کو بھی دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوا کہ گلوکار حقیقی طور پر شادی کر رہے ہیں۔

اب انہوں نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کی شادی حقیقی ہے۔

حسن رحیم نے شادی کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے گانے ’تیری چاہیے ہی نہیں رائے‘ کا جملہ بھی لکھا۔

ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں انہیں دلہن کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے اپنی دلہن سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن رحیم نے اپنی قریبی رشتے دار خاتون سے شادی کی ہے جب کہ بعض سوشل میڈیا پیجز کے مطابق انہوں نے اپنی کزن سے شادی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حسن رحیم کی اہلیہ کا نام ’نور‘ ہے اور ان کا شوبز یا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں، تاہم اس حوالے سے گلوکار نے خود کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025