• KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C
  • KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا

شائع August 19, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دن کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 49 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 203 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 399 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔

دوران کاروبار ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کی ریکارڈ سطح بھی عبور کر گیا تھا، گزشتہ روز کاروبار کا اختتام ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک 467 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 309 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اور 11 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 770 کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نئے مالی سال میں پی ایس ایکس نے بلندی کے پے در پے ریکارڈ بنائے ہیں، گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعتراف اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے انویسٹمنٹ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025