• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

خیبر پختونخوا: سیلاب کی تباہ کاریوں سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر

شائع August 19, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے ہیں، ذرائع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق پی ٹی اے نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے 85 فیصد ٹاورز 48 گھنٹوں میں بحال کردیے ہیں۔

ذرائع پی ٹی اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے 85 فیصد ٹاورز 48 گھنٹوں میں بحال کردیے ہیں، سوات، بونیر اور شانگلہ میں بیشتر مواصلاتی نظام بحال کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے مقامی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی،مقامی انتظامیہ اور سیاسی لیڈرشپ نے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا ہے، عوامی رابطے بحال رکھنا پی ٹی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026