• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

صوابی: کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے والے مکانات سے برآمد لاشیں 29 ہوگئیں

شائع August 20, 2025
ریسکیو کے مطابق دالوری بالا میں 25 اور سرکوئی پایاں میں 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر 40 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے— فوٹو: مقدم خان
ریسکیو کے مطابق دالوری بالا میں 25 اور سرکوئی پایاں میں 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر 40 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے— فوٹو: مقدم خان

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں دالوری میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے سے والے مکانات کے ملبے سے ریسکیو اہلکاروں نے مزید 6 لاشیں برآمد کرلیں۔

یہ گاؤں ہے حالیہ کلاؤڈ برسٹ سے شدید متاثر ہوا جبکہ 40 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

دالوری ایک دور افتادہ گاؤں ہے جو ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے گدون امازئی کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 صوابی محمد اویس بابر نے ڈان کو بتایا کہ اب تک اس سانحہ زدہ گاؤں کے ملبے سے بچوں، خواتین اور مردوں سمیت کل 29 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی لوگوں کی تسلی اور آپریشن کی مکمل نگرانی تک یہ کارروائی جاری رکھی جائے گی، یہ آپریشن پیر کی صبح سانحہ رونما ہونے کے بعد سے مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 8 لاشیں پیر کو ملیں، جب کہ مزید 15 لاشیں منگل کو برآمد ہوئیں اور بدھ کو آپریشن کے دوران 6 لاشیں مزید نکالی گئیں۔

ان کے مطابق دالوری میں آپریشن کے لیے ریسکیو 1122 کے 110 اہلکار تعینات ہیں، جبکہ نوشہرہ، ہری پور اور مردان کی ریسکیو ٹیمیں بھی پچھلے تین دن سے مدد کر رہی ہیں۔

اس آپریشن میں پاک فوج کے جوان، سول ڈیفنس کے رضاکار، الخدمت فاؤنڈیشن کے اراکین اور گدون امازئی کے مختلف دیہاتوں کے مقامی لوگ بھی شریک ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور ضلعی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشن کے لیے استعمال ہونے والی تمام 8 ایکسویٹر نجی ٹھیکیداروں سے کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں کیونکہ صوابی، مردان، نوشہرہ اور ہری پور کے ریسکیو ڈپارٹمنٹس کے پاس یہ مشینیں دستیاب نہیں تھیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ابھی ممکن نہیں کہ آپریشن کب مکمل ہوگا، مقامی لوگوں کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ سانحے میں کل 36 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 29 لاشیں مل چکی ہیں۔

تاہم تحصیل ٹوپی کے میئر رحیم جادون نے کہا کہ لاپتا افراد کی درست تعداد ابھی معلوم نہیں، البتہ یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں 12 گھر تباہ ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشہور نیزہ باز سعودی پلٹ نوجوان انور زیب اور ان کے خاندان کے 13 افراد بھی شامل ہیں۔

متوفی انور زیب کی کل جمعرات کی فلائٹ سے سعودی عرب واپسی تھی، کلاؤڈ برسٹ میں انورزیب کی بیوی اور دو بچے بھی جان بحق ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق دالوری بالا میں 25 اور سرکوئی پایاں میں 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر 40 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

کرنل شیر خان کلے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق نوجوان طلحہٰ کی لاش بھی برآمد کر لی۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025