• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

ٹک ٹاک کا طلبہ کے لیے نیا کیمپس فیچر متعارف

شائع August 20, 2025
—ٹک ٹاک
—ٹک ٹاک

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ سے رابطہ رکھنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام کیمپس ویریفیکیشن ہے۔

اس فیچر کا مقصد کالج کے طلبہ کو اپنے کیمپس میں موجود دوسرے طلبہ سے تعلق کو مضبوط رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کیمپس ویریفیکیشن فیچر کے ذریعے طلبہ اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر اپنے کالج کا نام اور گریجویشن کا سال شامل کر سکتے ہیں، اس سے وہ اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ کو تلاش کر سکتے ہیں اور ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

صارفین اگر اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے ٹک ٹاک پروفائل میں جائیں، ایڈ اسکول کے بٹن پر ٹیپ کریں، اپنے کالج کا نام درج کریں اور گریجویشن کا سال منتخب کریں۔

اس کے بعد اپنی تعلیمی ای میل ایڈریس فراہم کریں تاکہ آپ کی تصدیق ہو سکے، تصدیق کے بعد ان کا کالج کا نام اور گریجویشن کا سال ان کے پروفائل پر ظاہر ہو جائے گا۔

ٹک ٹاک کا یہ فیچر 6 ہزار سے زائد یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے، جو یونی ڈیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔

یہ فیچر اختیاری ہے، یعنی اگر صارفین اپنی تعلیمی معلومات کو اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر شامل نہیں کرنا چاہتے تو وہ یہ فیچر استعمال نہیں کر سکتے، یہ ان کی ذاتی پسند پر منحصر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025