کراچی: بارش کے بعد ڈرگ روڈ انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کراچی میں بارش کے بعد ڈرگ روڈ انڈر پاس پانی بھرجانے کے بعد ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جب کہ انڈر پاس کی بندش سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز شہر میں بہت زیادہ بارش نہ ہونے کے باوجود کراچی کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر برساتی پانی تاحال جمع ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد ڈرگ روڈ انڈر پاس پانی سے بھر گیا جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
انڈر پاس کی بندش سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم، انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ گھنٹوں میں انڈرپاس سے پانی نکال اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب، پی ایم ڈی اے کی ٹیمیں سندھ سرکار اور شہری انتظامیہ کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں، جنھوں نے ڈرگ روڈ انڈر پاس میں جمع پانی چند گھٹے نکالنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے شہر کا انفرااسٹرکچر تباہی سے دوچار ہے اور مختلف مقامات پر نو تعمیر شدہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں۔











لائیو ٹی وی