• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 87 کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ

شائع August 21, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان اسٹیل ملز سے نکالے گئے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 2 ارب 87 کروڑ کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ رقم نیشنل بینک آف پاکستان سے قرض لیکر جاری کی جائے گی، نیشنل بینک سے 20 سال کی مدت کے لیے 2 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ روپے قرض کی منظوری مل گئی۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نیشل بینک سے قرض لینے کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے اسٹیل ملز کے لیے 4544 ملازمین کو 2020 میں جبری گولڈن شیک کے تحت فارغ کر دیا گیا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ملازمین کو تاحال 2 ارب 87 کروڑ کے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے تھے، یہ رقم ملازمین کے گریجویٹی اور دیگر بقایا جات کی مد میں دی جانی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن پر فیصلہ دے چکی ہے جب کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی اس حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 سے بند ہے اور اس کی نجکاری کی تجاویز بھی کئی بار پیش کی جا چکی ہے۔

وفاقی حکومت نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط ہوچکے ہیں۔

پاک - روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025