• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

عالمی منظر نامہ جو بھی ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہی ہے، چینی وزارت خارجہ

شائع August 22, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

چین نے کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ جو بھی رہا ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ جو بھی رہا ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابلِ اعتماد شراکت دار اور مضبوط ترین حمایتی رہا ہے۔

خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان گزشتہ روز چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے چین کی پاکستان کے ساتھ مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مسائل پر غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے پاک چین تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا تھا۔

دوران ملاقات چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک-چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025