• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

وزیرداخلہ محسن نقوی کو بحرینی ہم منصب کا فون، بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

شائع August 24, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا ٹیلی فونک رابطہ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

بحرینی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے سیلاب زدگان کے لیے محسن نقوی کو ہرممکن مدد کی پیشکش کی۔

لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے انتہائی متاثرہ ملک ہے، سیلاب، بارشوں اور کلاوڈ برسٹ سے ہونے والی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025