• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: سیلاب زدگان کیلئے تین ارب کا ریلیف پیکیج منظور

شائع August 26, 2025
— فوٹو: ریڈیو پاکستان ویب سائٹ
— فوٹو: ریڈیو پاکستان ویب سائٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کےلیے تین ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویز ملک اور رانا تنویر نے شرکت کی۔

ای سی سی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو خیمے، ادویات، خوارک اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ( پی ٹی وی ) کےلیے 11 ارب کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی پہلی قسط کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی سی نے ابتدائی قسط کے طور پر تین ارب 81 کروڑ 30 لاکھ روپے منظور کرلیے، باقی رقم سہ ماہی بنیاد پر تنخواہوں، پینشن اور آپریشنل اخراجات کےلیے جاری ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025