مداحوں کا انتظار ختم، ٹیلر سوئفٹ نے ٹریوس کیلسی سے منگنی کرلی
نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گلوکارہ نے بالآخر اپنے قریبی دوست اور مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے ٹریوس کیلسی کے ہمراہ انسٹاگرام پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں‘۔
دونوں کی منگنی کی خبر بالکل غیر متوقع نہیں تھی کیونکہ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے، وہ کیلسی کے فٹبال میچز، دوستوں کی شادیوں اور ریسٹورنٹس میں ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔
ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائف آف اے شوگرل‘ 3 اکتوبر کو ریلیز ہوگا، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ دنیا بھر میں ’ایراز ٹؤر‘ کے دوران محسوس کی گئی خوشی سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔












لائیو ٹی وی