• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Clear 26.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Clear 26.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

سابق شوہر کے ہمراہ بیٹی کی پرورش کے دوران کس چیز کو قربان کرنا پڑا؟ سائرہ یوسف کا انکشاف

شائع August 28, 2025 اپ ڈیٹ August 28, 2025 10:07am
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

اداکارہ سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ بیٹی کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔

سائرہ یوسف نے حال ہی میں ’دی مدرہوڈ پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹی نورے کا سوتیلی بہن زہرہ کے ساتھ تعلق اور شہروز سبزواری کے ہمراہ بیٹی کی پرورش کے بارے میں کھل کر بات کی۔

سوشل میڈیا پر کئی بار نورے اور زہرہ کی سائرہ یوسف کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

پوڈکاسٹ میں نورے اور زہرہ کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے کہا کہ زہرہ ان کے اور نورے کے ساتھ اس لیے نظر آتی ہے کیونکہ وہ نورے کی بہن ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنی بیٹی نورے کے معاملے کے دوران اپنے بارے میں نہیں سوچتیں اور نہ ہی وہ چاہتی ہیں کہ خود کو بیٹی کے معاملات میں شامل کریں۔

سابق شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ نورے کی پرورش کی ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے سائرہ یوسف نے کہا کہ مشترکہ پرورش کرنے والے والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر صحت مند اور مضبوط ہوں۔

ان کے مطابق سابق شوہر کے ہمراہ بیٹی کی پرورش نے انہیں یہ سکھایا کہ اپنی انا کو کیسے کم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نورے ہے، جب کہ ان کے درمیان 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی اور ان سے بھی ان کی ایک بیٹی زہرہ ہے۔

طلاق کے بعد بھی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ علیحدگی کے باوجود بھی بیٹی کی پرورش مل کر کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026