اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپیل ویز کل صبح 6 بجے کھولیں جائیں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں مون سون بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق روال ڈیم میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے اسپل ویز کل (29 اگست) کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، اس حوالے سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
راول ڈیم کے اسپیل ویز کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) نیلوز کی زیر نگرانی میں کھولا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کر دی گئی ہیں، تمام پلوں اور قریبی علاقوں میں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔













لائیو ٹی وی