• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ نند والدین کے گھر نہ رہے تو کہاں جائے؟ اداکارہ نتاشا علی

شائع August 30, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اداکارہ نتاشا علی نے خصوصی طور پر بھابھیوں کے رویے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی گھر میں غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ اور بیوہ نند رہتی ہے تو وہ والدین کے گھر نہ رہیں تو کہاں جائے؟

نتاشا علی نے حال ہی میں ’سما ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت گھریلو معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نند اور بھابھیوں کے درمیان اس وقت ہی تعلقات خراب ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے سے موازنہ کرنے لگتی ہیں۔

ان کے مطابق شوہر اگر بیوی کو کوئی چیز لاکر دے رہے ہیں تو ان نند کو بھابھی سے اپنا موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔

نتاشا علی کا کہنا تھا کہ ساس اور سسر کا بھی نند اور بھابھی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم کردار ہوتا ہے، اکثر مائیں اپنی بیٹی کو اپنی ہی بیٹی جب کہ بہو کو دوسرے کی بیٹی ہی سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ساس اپنی بہو کو اپنی ہی بیٹی سمجھیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا، ساس ہمیشہ اپنی بہو کو دوسری کی بیٹی ہی سمجھتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نتاشا علی نے کہا کہ ان کے ساتھ بھابھیاں اچھی رہیں لیکن ان کی والدہ کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تھا، ان کی والدہ نے نندوں کے مسائل دیکھے۔

اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حال ہی میں ایک ڈرامے میں انہوں نے ایک بری بھابھی کا کردار ادا کیا جو کہ انہوں نے اپنے ہی خاندان کی ایک عورت کے رویے کو دیکھ کر کیا، لیکن انہوں نے اپنے خاندان کی خاتون سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی۔

نتاشا علی نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھابھیوں کو سمجھنا چاہیے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نند والدین اور بھائیوں کے گھر میں نہیں رہیں گی تو کہاں جائیں گی؟

ان کے مطابق طلاق یافتہ یا بیوہ خاتون خودکشی تو نہیں کریں گی نا؟ اور یہ کہ ہر خاتون ملازمت یا کوئی کام بھی نہیں کر سکتی، ایسے میں وہ والدین اور بھائیوں کے گھر نہ رہیں تو کہاں جائیں؟

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026