پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت وائس منٹس کی سہولت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ موبائل آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی ریلیف اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
جس کے تحت متاثرہ اضلاع میں صارفین کو مفت کالنگ کی سہولت دستیاب ہوگی، پی ٹی اے کے مطابق صارفین اکاؤنٹ بیلنس صفر ہونے کے باوجود کال کر سکیں گے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سہولت سے سیلاب سے متاثرہ عوام ایمرجنسی خدمات ادا کرنے والے اداروں اور اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی خدمات کی مسلسل نگرانی جاری ہے جب کہ روابط میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔













لائیو ٹی وی