• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کمی کر دی

شائع August 31, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کی کمی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 214 روپے 19 پیسے مقررکر دی گئی۔

ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 527 روپے47 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026