سینئر اداکار انور علی انتقال کر گئے

شائع September 1, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کیریئر کا آغاز کرنے والے سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے بعد 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انور علی زائد العمری کی وجہ سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے، انہیں چند ہفتے قبل بھی پھیپھڑوں اور گردوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انور علی کو طبیعت خراب ہونے پر 31 اگست کو لاہور کے مقامی نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ یکم ستمبر کو انتقال کر گئے۔

انور علی نے پی ٹی وی کے درجنوں مقبول ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے جب کہ انہوں تھیٹر ڈراموں میں بھی کام کیا۔

انور علی نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے ہیں، تاہم چند سال سے زائد العمری اور بیماریوں کے باعث وہ اسکرین سے دور تھے۔

سینئر اداکار پھیپھڑوں اور گردوں کے دائمی امراض کا شکار تھے جب کہ زائد العمری کی وجہ سے انہیں دیگر طبی پیچیدگیاں بھی لاحق تھیں۔

اداکار کو گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد بار ہسپتال داخل کرایا جا چکا تھا، گزشتہ ماہ 8 اگست کو بھی انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انور علی کے انتقال پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025