• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

کراچی: احسن آباد میں 25 ملزمان نے چوکیدار کو یرغمال بناکر فیکٹری لوٹ لی

شائع September 2, 2025
فیکٹری مالک نے واردات کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے کو دے دی ہے — فائل فوٹو: لوپ ویب سائٹ
فیکٹری مالک نے واردات کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے کو دے دی ہے — فائل فوٹو: لوپ ویب سائٹ

کراچی کے علاقے احسن آباد فیز ون میں قائم فیکٹری میں ڈکیتی کی بڑی واردات رپورٹ ہوئی ہے، 25 سے زائد مسلح ملزمان فیکٹری کا صفایا کرکے فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق 25 سے زائد مسلح ملزمان گاڑیاں لے کر احسن آباد فیز ون کی فیکٹری پہنچے، جہاں انہوں نے چوکیدار کو یرغمال بناکر تشدد کیا، 25 مشینیں، 3 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فیکٹری مالک کے مطابق ملزمان نے چوکیدار کو کئی گھنٹے یرغمال بنا کر تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

مسلح ملزمان 25 مشینیں، قیمتی لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے ۔

ملزمان قیمتی سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے اپنے ساتھ لے گئے، واردات کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے کو دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026