• KHI: Clear 28.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C
  • KHI: Clear 28.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

شائع September 2, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں، خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کے جھٹکوں سے عوام شدید خوف میں مبتلا ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کی شب زلزلے کے باعث افغانستان میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے کابل سے لے کر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد تک محسوس کیے گئے تھے، کنڑ صوبے میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جہاں سیکڑوں مکانات تباہ ہو گئے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ طاقتور زلزلے کے نتیجے میں بیشتر جانی نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جب کہ صوبہ ننگرہار میں بھی جانی ومالی نقصان ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2026
کارٹون : 3 فروری 2026