• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

سقوط ڈھاکا سے بھی پاکستانی فلم انڈسٹری تباہ ہوئی، فلم اسٹار ندیم

شائع September 3, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کے مقبول فلم اسٹار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو ٹکڑے ہونے اور بنگلہ دیش الگ ہونے سے بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا جب کہ مہنگے ٹکٹس بھی انڈسٹری کی تباہی کا سبب بنے۔

ندیم نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے اسباب پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں سے پاکستان کا دو ٹکڑے ہونا اور بنگلہ دیش کا الگ ہونا بھی ایک سبب ہے۔

ان کے مطابق بنگلہ دیش کے الگ ہونے سے نصف سے زیادہ سینمائیں ختم ہوئیں، انڈسٹری زوال کا سبب بنی، کام کے لوگ نہ رہے جب کہ دوسرے معاملات بھی ہوئے۔

ماضی کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے الگ ہونے کے بعد پاکستان میں سینماؤں کی کمی ہوئی اور فلموں کے ٹکٹس مہنگے ہونے لگے، جس سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔

ان کے مطابق ماضی میں عام طور پر مزدور، دہاڑی دار یا چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد زیادہ تر فلمیں دیکھتے تھے، وہ اپنے بچوں سمیت سینما آتے تھے، کیوں کہ ٹکٹس سستے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب فلم ٹکٹس کی قیمت ہزاروں روپے کردی گئی ہے، جس سے لوگوں نے سینما آنا بند کردیا۔

ندیم کا کہنا تھا کہ اب چاہنے کے باوجود لوگ فلم دیکھنے نہیں آتے، کیوں کہ ٹکٹس بہت مہنگے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اداکاروں کے لیے خصوصی طور پر کردار لکھنے اور بنانے کا رجحان نہیں ہے جب کہ اب ایسا ماحول ہی نہیں رہا۔

ان کے مطابق صرف کردار لکھنا اور بنانا ہی کافی نہیں ہوتا، کرداروں کو اسکرین پر ڈھالنے اور پھر فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگ بھی درکار ہوتے ہیں جو کہ اب نہیں رہے، اس لیے پاکستان میں فلمیں نہیں بن رہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابھی تک وہ فلموں میں کام کر رہی ہیں، ان کی دو فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026