محبوبہ کا فون مصروف رہنے پر نوجوان نے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

شائع September 3, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پڑوسی ملک بھارت میں نوجوان نے محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہنے پر تنگ آکر گرل فرینڈ کے گاؤں کی بجلی ہی کاٹ دی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان کو بھارتی ریاست بہار میں کھمبوں پر چڑھ کر گاؤں کی بجلی کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا بڑے پلاس کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے تاروں کو کاٹ دیتا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق لڑکےنے مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہنے کے بعد قدم اٹھایا اور پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی۔

اس نوجوان نے اپنی محبوبہ سے بات کرنے کے بجائے اپنا غصہ نکالنے کے لیے بجلی کاٹنے کا فیصلہ کیا، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو بہار کے کس ضلع کی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے نوجوان کو ’سچا فلمی عاشق‘ قرار دیا جبکہ کچھ نے لکھا کہ نوجوان نے ’بجلی کاٹنے‘ کے سبب کو نئی جہت دے دی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ مذکورہ نوجوان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں کو بولی ووڈ فلمیں دیکھنا بند کر دینی چاہئیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ صرف ایک لڑکی کی وجہ سے پورا گاؤں اب بجلی کے بغیر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025